ابنا: سومریہ نیوز کے مطابق آج بغداد اور بصرہ میں آٹھ کام بم دھماکے ہوئے۔ بغداد کے کاظمیہ، زعفرانیہ، شعلہ اور کمالیہ میں جو کہ شیعہ اکثریت کے علاقے ہیں کار بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں پچيس افراد جاں بحق اور ایک سو پچيس زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر بصرے کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں دو بار بم دھماکے ہوئےہیں جن میں گيارہ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ مغربی صوبے الانبار کے مرکز الرمادی میں دہشتگردوں کے حملوں میں بتیس پولیس اھلکار مارے گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے پندرہ یرغمالیوں کو قتل کردیا۔ یرغمالیوں کو دھرنا دینے والوں کے سرغنے علی حاتم سلمیان کی دھمکی کے بعد قتل کیا گيا۔ واضح رہے حالیہ دنوں میں عراق میں دہشتگردی میں تیزی آئي ہے۔ عراقی حلقوں کا کہنا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب، قطر ، سابق بعثی عناصر اور تکفیری عناصر عراق میں جاری دہشتگردی میں ملوث ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421095
عراق میں تکفیری دہشتگردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور آج بھی عراق کے مختلف مقامات پر دہشتگردانہ حملوں میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔